فاٹاکوزبردستی خیبرپشتونخوامیں ضم کرنے مذمت کرتے ہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

فاٹاکاانضمام اورجنوبی پنجاب کیلئے الگ صوبے کامطالبہ متضادپالیسیاں ہیں،فاٹاانضمام امریکاکاایجنڈاہے،مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

جمعہ مئی 18:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناقمرالدین،مولاناعصمت اللہ،حافظ حسین احمد،مولانامحمدحنیف،سیدمحمدفضل آغااورمولاناصلاح الدین ایوبی نے کہاہے کہ فاٹاکوزبردستی خیبرپشتونخوامیں ضم کرنے مذمت کرتے ہیں فاٹاکاانضمام اورجنوبی پنجاب کے لئے الگ صوبے کامطالبہ متضادپالیسیاں ہیںفاٹاانضمام امریکاکاایجنڈاہے جس کوہرگزقبول نہیں کریں گے انہوںنے کہاکہ فاٹاانضمام سے پشتونوںکی نمائندگی کم ہوگئی،فاٹاسے سینیٹ کی 8نشستیں کم ہوکر4رہ گئیں،،قومی اسمبلی کی 12نشستیں کم کرکے 6رہ گئیںگلگت کوسیاسی اورمعاشی طورپرخودمختاربنایاجبکہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے پرسب متفق ہیں لیکن فاٹاکوالگ صوبے کی حیثیت دینے کے بجائے اس کوخیبرپشتونخوامیں ضم کردیااورظلم یہ ہے کہ نعرہ لگایاکہ ووٹ کوعزت دوجبکہ فاٹاکے عوام کواس اہم مسئلے پرنہیں پوچھاگیااورافسوس کی بات تویہ ہے کہ فاٹاکے بارہ ارکین قومی اسمبلی کوبھی نظراندازکیاگیااورجن پارٹیوں کی فاٹامیںکوئی حیثیت نہیں ہے ان کی مرضی پرزبردستی انضمام کیاجارہاہے انہوںنے کہاکہ فاٹاکے انضمام کے لئے خیبرپشتونخوااسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے منظوری لیناضروری ہے جبکہ خیبرپشتونخواسمبلی کی مدت 28مئی کوختم ہورہی ہے اوراس کے دودن رہ گئے انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے خیبرپشتونخوااسمبلی کے گھیراؤکااعلان کردیاہے تاکہ فاٹاکوزبردستی انضمام کافیصلہ مسلط نہ کیاجائے بلکہ فاٹاکے مستقبل کے بارے میں وہاں کے عوام سے پوچھاجائے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزجب قومی اسمبلی سے فاٹاانضمام بل منظورکیاجارہاتھاتوفاٹاکے بارہ میں سے گیارہ ممبران غیرحاضرتھے رات کووزیراعظم نے جیونیوزکے پروگرام کپیٹل ٹاک میں انکشاف کیاکہ غیرحاضراراکین نے انہیںبتایااگروہ اجلاس میں حاضرہوئے توفاٹاکے عوام آئندہ انتخابات میں انہیں مستردکریں گے جس کامطلب ہے کہ فاٹاکے عوام انضمام کے مخالف ہیں اورفاٹاکے منتخب نمائندوں نے بھی انضمام کی مخالفت کی پھراسلام اورپشاورکے حکمرانوں کے کہنے یاڈنڈے کے زورپرقبائلی عوام پرزبردستی فیصلہ مسلط کرناکہاں جمہوریت اورووٹ کی عزت ہے جس کے مستقبل میں خطرناک نتائج برآمدہوں گے۔