شہر کے مختلف علاقوں میں منافع خورو ں کیخلاف کارروائی، 30دکاندار گرفتار،8دکانیں سیل ،1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے عائد

جمعہ 25 مئی 2018 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان ودیگر اسپیشل مجسٹریٹس پر مشتمل پرائس کنٹرول کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سیٹلا ئٹ ٹائون ،نواں کلی، علمد ار روڈ ،مری آباد اورسریاب روڈ پر پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے ،منافع خوری کرنے اور زائد ععیاد ملاوٹی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر ایک لاکھ دس ہزار روپے (110000/-)جرمانہ کرکے 30دکانداروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ اس موقع پر 8دکان سیل کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہاکہ گراں فروشوں ،منافع خوروں اور زائداععیاد د ملاوٹی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈائون روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم مختلف علاقوں میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد کروانے کے سلسلے میں کاروائیوں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زائداععیاد د اور ملاوٹی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے عوام کے صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی مزید سخت اور بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے۔

انہوں نے دکانداروں کو تنہبہ کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد کو یقنی بنانے کے سلسلے میں اقدامات کریں اورعوام کو صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائے جبکہ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پورتعاون کریں اور ان عناصر کی بروقت نشاندہی اور اطلاع انتظامیہ کو دیں تاکہ ان کیخلا ف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے۔