Live Updates

حکومت کی مدت کے آخری دن،اراکین اسمبلی کو عوامی ایشوز کی فکر لاحق ہوگئی

پولیس کی تنخواہیں کم ہیں اضافہ کیا جائے،پاور لومز بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا،لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے، سینیٹر اعظم سواتی،سینیٹر عتیق ،سینیٹر سسی پلیجو و دیگر کا اظہار خیال

جمعہ 25 مئی 2018 18:25

حکومت کی مدت کے آخری دن،اراکین اسمبلی کو عوامی ایشوز کی فکر لاحق ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے عوامی اہمیت کے مختلف معاملات پر بات کی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پولیس کی تنخواہیں کم ہیں، اضافہ کیا جائے۔ سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ پاور لومز اہم صنعت تھی لیکن اب ہزاروں پاور لومز بند ہو گئی ہیں جس سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ کے پی کے میں والدہ اور تین بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔ کوئٹہ میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔سینیٹر بہرہ مند نے کہا کہ پانی ضائع کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا کہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کو امریکہ میں ایک واقعہ میں قتل کیا گیا۔ انہیں کیا حکومت کا کوئی ایوارڈ دینے کا پروگرام ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات