مرد حضرات بیویوں اور بیٹیوں کے لئے شناختی کارڈ بنوانا معیوب سمجھتے ہیں ،رپورٹ

جمعہ 25 مئی 2018 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) بیشتر مرد حضرات اپنی بیویوں اور بیٹیوں کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناخی کارڈ بنوانا معیوب سمجھتے ہیں اس لئے انتخابی فہرستوں میں خواتین سے 12.5 ملین سے زائد مرد ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے رضاکاروں نے اپنے فیلڈ تجربات سے گزشتہ روز آگاہ کیا ہے یہ آگاہی معلومات این جیاو اور فافن کے زیر اہتمام سیمینار میں کی ۔

شہدا کوٹ کی ایک رضاکار کارکن صنم بھٹو نے کہاکہ انہوں نے خواتین کو سی این آئی سی حاصل کرنے کے لئے قائل کیا تاہم بہت سوں نے بتایا کہ ان کے شوہر نے شناختی کارڈ کے حصول سے منع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ خواتین کارڈز کی اہمیت سے بھی آگاہ نہیں تھیں تاہم میں نے 4500 خواتین کو کارڈ کے حصول پر آمادہ کیا نارووال کے ایک دوسرے رضا کار کارکن نے بتایا کہ 38000 ایسی خواتین کی شناخت کی گئی جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا اور ان میں سے اب 19000 کے پاس کارڈز آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بعض ان میں سے 70 سال سے اوپر تھیں نوشہرہ کی نگار رائوف نے بتایا میں نے سوچا کہ شاہد 100 خواتین کے پاس اس علاقے میں کارڈ نہیں ہوں گے تاہم یہ جان کو انہیں صدمہ ہوا کہ بہت سی خواتین کے پاس کارڈز نہیں تھے اور نہ ہی وہ کارڈ چاہتی تھیں بوڑھی خواتین کے پاس شادی کا سرٹیفیکیٹ نہیں ہوتا اس لئے ان کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوانا مشکل ہوتاہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :