وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے ،یکم جون کو پھر پیش ہونے کا حکم

جمعہ مئی 18:49

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) نیب لاہور کے ساتویں مرتبہ طلب کرنے کے باوجود وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب لاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو ایک مقامی ریفرنس میں گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا لیکن وہ نیب لاہور کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو ایک مرتبہ پھر یکم جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ نیب لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو سات مرتبہ طلب کیا مگر فواد حسن فواد صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :