لاہور ، سگیاں روڈ پر جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 25 مئی 2018 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) سگیاں روڈ پر جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے اہل علاقہ نے احتجاج سڑک بند کردی سگیاں روڈ پر دو گروپس جائیداد کو لے کر ایک دوسرے ٹوٹ پڑے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سے حملہ کیا پھر ایک گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آور گروپ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیاپولیس کے آنے پر تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا تصادم کے بعد سڑک پر پڑے تمام زخمیوں نے سگیاں روڈ بلاک کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک سڑک بند رکھنے کی دھمکی دے دی۔