ایف بی آر نے اداکارہ نور کو پراپرٹی تفصیلات کی فراہمی کیلئے مزید مہلت دیدی

جمعہ مئی 18:54

ایف بی آر نے اداکارہ نور کو پراپرٹی تفصیلات کی فراہمی کیلئے مزید مہلت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ادارے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اداکارہ نور کو اپنی پراپرٹی اور اکائونٹس بارے تفصیلات فراہم کرنے کیلئے اٹھائیس مئی تک کی مہلت دیدی ہے پنجاب ریونیو اتھارٹی اداکارہ نو ر کے اثاثہ جات اور بینک اکائونٹس کے بارے میں ٹیکس آڈٹ کررہا ہے واضح رہے کہ اداکارہ نور نے پی آر اے کی جانب سے وصول ہونے والے نوٹس کے بعد دس مئی کو ایف بی آر میں ذاتی طو ر پر پیش ہو کر اپنے اثاثہ جات اور اکائونٹس کی تفصیلات پیش کر دی تھیںجس پربعدازاں پی آر اے مطمئن نہ ہوا اور اس نے اداکارہ نور سے ان کی جائیداد اور اکائونٹس کی تفصیلات دوبارہ طلب کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :