ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فاٹا انضمام بل کی منظوری پر مبارک باد

جمعہ مئی 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فاٹا انضمام بل کی منظوری پر مبارک باد فاٹا بل کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے فاٹا انضمام بل کی منطوری کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا انضمام عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا انہو ں نے کہا کہ اس فیصلے سے فاٹا کے عوام کو مساوی حقوق میسر آسکیں گے اور فاٹا سماجی اور معاشی اعتبار سے قومی دھارے میں شامل ہوسکے گا۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :