ملک بھر میں کل-10 رمضان المبارک بروز ہفتہ کوفتح مکہ اور یوم باب الاسلام مذہبی عقیدت واحترام اور بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

جمعہ 25 مئی 2018 18:56

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) ملک بھر میں کل-10 رمضان المبارک بروز ہفتہ کوفتح مکہ اور یوم باب الاسلام مذہبی عقیدت واحترام اور بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اس موقعہ پر محمد بن قاسم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے برصغیر میں اسلام کے نئے دور کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

محمد بن قاسم نے انتہائی مختصر عرصے میں نہ صرف برصغیر کا نقشہ ہی تبدیل کردیا بلکہ لاتعداد لوگوں کو مشرف بہ اسلام بھی کیا انہوںنے چارسال کے عرصے میں برصغیر کے مذہب ،تاریخ اور ثقافت پر گہرے نقوش مرتب کئے ۔یوم باب الاسلام کے سلسلہ میںعارفوالا سمیت ملک بھر میں سیمینارز ،کانفرنسزکا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔