سندھ ہائیکورٹ میں جیل میں قیدیوں کے بائیو میٹرک کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا

جمعہ 25 مئی 2018 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں جیل میں قیدیوں کے بائیو میٹرک کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں جیل میں قیدیوں کے بائیو میٹرک کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں انصار برنی ٹرسٹ کی سے عدالت میں کہنا تھا کہ یہ کیس دوہزار تیرہ سے زیر التوا ہے، جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہم نام والے ملزم کو پیسوں کے عوض جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، تحقیقات کے ذریعے معلوم ہوا 41 کیسز میں اصل مجرموں کی جگہ ہم نام قیدی جیل میں تھے، ہائیکورٹ نے دوہزار پندرہ میں جیل میں قیدیوں کی بائیو میٹرک کے تحت حاضری لگانے کا حکم دیا تھا ۔

گزشتہ سال اسی طرح سینٹرل جیل سے دو قیدی فرار ہو گئے تھے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا عدالت نے مزید سماعت آیندہ تاریخ تک کے لیے ملتوئی کردی۔