نواب صلاح الدین کا پی ٹی آئی میں شریک ہونا اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کو صوبے بنا کر دکھائے گی، اصغر جوئیہ

جمعہ مئی 19:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ نواب صلاح الدین کا پی ٹی آئی میں شریک ہونا اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کو صوبے بنا کر دکھائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ نواب صاحب سے اس بات پر بھی اتفاق رائے ہو چکا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالخلافہ بہاولپور کو ہی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ نواب صاحب اور انکی پارٹی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے پاکستان تحریک انصاف میں ایک اور معتبر نام کا اضافہ ہوا ہے جس سے پی ٹی آئی کی پوزیشن اس خطے میں مزید مستحکم ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں نواب صاحب کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے اور انشااللہ جیت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواب خاندان کی پاکستان کے لیے بیش بہا خدمات ہیں اسی وجہ سے نواب سر صادق محمد خان عباسی کو محسن پاکستان کے لقب سے بھی نوازا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں نواب صاحب کی سرپرستی میں پاکستان تحریک انصاف بہاولپور سے کلین سویپ کرے گی اور صوبہ جنوبی پنجاب کے خواب کو پورا کر کے اس علاقہ کی محرومیوں کو دور کریں گے ۔