ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ سرگودہا کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس

متفقہ طو رپر معروف سماجی رہنما اور چیف وارڈن شہری دفاع محمد عرفان بٹ کو ریڈ کریسنٹ برانچ کا نیا اعزازی سیکرٹری اور چوہدری لیاقت علی وڑائچ کواسسٹنٹ سیکرٹری مقرر کر دیاگیا

جمعہ مئی 19:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ سرگودہا کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں متفقہ طو رپر معروف سماجی رہنما اور چیف وارڈن شہری دفاع محمد عرفان بٹ کو ریڈ کریسنٹ برانچ کا نیا اعزازی سیکرٹری اور چوہدری لیاقت علی وڑائچ کواسسٹنٹ سیکرٹری مقرر کر دیاگیاہے ۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ کے چیئرمین /ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کر رہے تھے ۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد ‘ سب رجسٹرار حافظ عبدالمنان بیگ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی اور بورڈ آف گورنر کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹر نادیہ عزیز کی سیاسی وابستگیوں کے پیش نظر سیکرٹری اور اسسٹنٹ سیکرٹری کاتقرر ضروری تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںریڈ کریسنٹ کے ادارے کی ترقی او رخدمات کاذکر کرتے ہوئے اس ادارے کو رفاہ عامہ کیلئے مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔

اجلاس اس امر کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا کہ ہلال احمر کی مزید برانچیں قائم کی جائیں جن میں چک نمبر84 شمالی کے علاوہ شہر میں مزید دو ادارے قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ہلال احمر کے اکاؤنٹ میں اس وقت تین کروڑ 60لاکھ روپے موجود ہیں جنہیں عوام الناس کے علاج معالجہ کیلئے بہتر طو رپر خرچ کرنے کے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل بنایاجارہاہے ۔

اجلاس میں رجسٹری برانچ کی طرف سے ماہانہ آٹھ دس لاکھ روپے کی آ مدنی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مخیر حضرات کو اس شعبے کی ترقی کیلئے دل کھول کر امداد کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔ اجلاس میں ہلال احمر برانچ کی نوسب کمیٹیوں کی بھی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور ان کے کنوینرز اور ممبران کااعلان کیاگیا ۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق انٹر ویو کمیٹی کے کنوینر لیاقت علی وڑائچ جبکہ دیگر ممبران میں محمد عرفان بٹ ‘ سی ا و ہیلتھ ‘ ڈاکٹر بشارت احمد ‘ ڈاکٹر محمد خان ملک ‘ ڈاکٹر نادیہ ملک شامل ہیں ۔

پرچیز کے کنوینر اعزازی سیکرٹری محمد عرفان بٹ ‘ ملک خضر حیات اعوان ‘ڈاکٹر طارق محمود شیخ ‘ میاں طاہر محبوب ‘ ملک مظہر حیات اعوان ۔ ریگولرائزیشن سٹاف کمیٹی کے کنوینر اعزاز سیکرٹری کے علاوہ دیگر ممبران میں سی ای او ہیلتھ ‘اسسٹنٹ سیکرٹری ‘حسن یونس ‘ محمد رؤف الرحمن او رمحمد منیب لغاری شامل ہیں۔ اسی طرح پیکج سسٹم آف ڈاکٹرز کے کنوینر اعزاز ی سیکرٹری کے علاوہ دیگر ممبران میں اسسٹنٹ سیکرٹری چوہدری محمد ندیم ‘ شفیق الرحمان نیازی اور صدر چیمبر آف کامرس ‘ سکول وکالجز فنڈریزنگ کمیٹی کے کنوینر میاں اظہار الحق ‘ محمد عرفان بٹ ‘لیاقت علی وڑائچ‘ سی او ایجوکیشن ‘ ناصر محمود سہگل ‘ ملک خضر حیات اور مظہر احمد ملک شامل ہیں۔

اسی طرح رجسٹری برانچ کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر ‘ سب رجسٹرار ‘ میئر سرگودہا ‘ محمد عرفان بٹ او رصدر ڈسٹرکٹ بار شامل ہیں۔ ڈؤیلپمنٹ ورک کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق الرحمن نیازی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل شاہد عمران‘ ملک خضرحیات ‘لیاقت علی وڑائچ اور شاکر نوید شامل ہیںجبکہ آڈٹ فنانس کمیٹی کے چیئرمین شفیق الرحمان نیازی او رممبران میں سید حسن یوسف او رمیاں اظہار الحق شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ممبران بورڈ پر زور دیاکہ نئی کمیٹیوں کے قیام اور اعزازی سیکرٹری کی تعیناتی کے بعد شہر اورضلع بھر میں عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں واضع فرق نظر آنا چاہیے۔ اجلاس میں میاں نعیم الرحمان ‘ خواجہ شفیق الرحمان اور ناصر محمود سہگل کے علاوہ دیگر کو بورڈ آف گورنر میں شامل کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہلال احمر کاادارہ انٹر نیشنل این جی او ہے جو انسانی خدمت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہاہے ۔

انہوں نے دیگر اضلاع کی طرح یہاں بھی اس ادارہ کو مزید فعال اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ مین برانچ ہلال احمر میںروزانہ سینکڑوں مریضوں کا علاج ہو رہاہے ادارہ میںتھیلیسیمیا کے علاج کے علاوہ دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ جو دیگر پرائیوٹ ہسپتالوں سے انتہائی سستی ہیں۔انہوں نے شہر کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات پر اس برانچ کے زیر اہتمام اداروں کا بھی ذکر کیا ۔

متعلقہ عنوان :