نیلم: محکمہ تعلیم کی غفلت، گرلز ہائی سکول دواریاںکے ٹیچرز غیر معینہ مدت سے غیرحاضر، طلبات کا مستقبل تاریک، عوام کا شدید احتجاج

جمعہ 25 مئی 2018 19:53

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) محکمہ تعلیم کی غفلت، گرلز ہائی سکول دواریاںکے ٹیچرز غیر معینہ مدت سے غیرحاضر، طلبات کا مستقبل تاریک، عوام کا شدید احتجاج۔ بالائی نیلم کے علاقہ دواریاں کے گرلز ہائی سکول کے ساتذہ سیاسی پشت پناہی اور محکمہ تعلیم کی لاپروائی کی وجہ سے طویل عرصہ سے ادارہ سے گائب ہیں۔ حکومتی سرپرستی کی وجہ سے محکمہ تعلیم انھیں گھروں پر تنخوائیں پہنچا تا ہے۔

غریب طالبات روزانہ سکول کا طواف کرکے مایوس واپس گھروں کو لوجاتی ہیں۔ عوام علاقہ کے وفد جس کی قیادت غلام حسین غالب،محمد ہارون،توصیف عالم صدیقی، محمد رفیق نے بتایا کہ سکول میں طالبات کی تعداد ہانچ سو سے زائد ہے لڑکیوں کی تعلیم کا علاقہ میں واحد تدریسی ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

لیکن حکومت نے ہڈحرام مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ طالبات کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔

ٹیچر محمد جاوید سکنہ خواجہ سیری، زینب رشید ، پاکیزہ ثمن سکنہ مظفراا?باد،عابدہ مسرت،نرگس، طویل عرصہ سے غائب ہیں۔ عوام علاقہ نے محکمہ تعلیم اور حکومت کو تحریری طورپر ا?گاہ کیا ہے لیکن حکام اور متعلقہ ذمہ داروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ طالبات روزانہ دور دراز سے سکول اا?تی ہیں لیکن متعلقہ مضامین کی ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے سکول کا طواف کر کے مایوس گھروں کو واپس لوٹ جاتی ہیں۔ وفد نے چیف سیکرٹری اا?زاد کشمیر اور جی او سی مری سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :