نیلم:وادی نیلم میں محکمہ برقیات کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال احتجاجی مظاہرے

ہڑتال کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم، صارفین کو بلات نہ ملنے کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان

جمعہ 25 مئی 2018 19:53

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وادی نیلم میں محکمہ برقیات کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال احتجاجی مظاہرے، ہڑتال کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم، صارفین کو بلات نہ ملنے کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم بھر شاردہ کیل، ا?ٹھمقام، کنڈل شاہی میں محکمہ برقیات کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے کئی علاقوں کو بجلی معطل ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے عوام اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ محکمہ برقیات کے ملازمین سے سروں پر کفن باندھ کر اور بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان صحافت چنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر راجہ مبشر اسلم خان، انجینئر ضیائ الرحمان میر، سید علی اکبر شاہ، ا?صف خان و دیگر نے کہا کہ محکمہ نرقیات کے ملازمین ا?زادکشمیر میں میں چوبیس گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیںفرائض کی انجام دہی کے دوران ا?زاد کشمیر میں650سے زائد ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد اپاہج معذور ہوکر گھروں میں زندگی اور موت کی کش مکش میں مبتلا ہیں۔

لیکن محکمہ برقیات کی طرف سے دی جانے والی تنخواہ مراعات نہ ہونے کے برابر ہیں اس تنخواہ اے ایک وقت کی روٹی بھی پوری نہیں ہوتی ہے۔ حکومت ا?زاد کشمیر پاکستان کے دیگر صوبوں کے مطابق واپڈا طرز کی مراعات محکمہ برقیات ا?زاد کشمیر کے ملازمین کو بھی دے، بنیادی سکیلز کی اپ گریڈیشن کی جائے رسک الائونس، ہارڈ ایریا الائونس، تمام ملازمین کو واپڈا ملازمین کی طرز پر مراعات دی جائیں اگر کام ایک جیسا ہے تو پھر تنخواہ اور مراعات یکساں کیوں نہیں ہیں۔

تیس تیس سال سے ملازمین ایک ہی سکیل میں پڑے ہوئے ہیں۔ حکومت اور بیورو کریسی چھوتے ملازمین کا استحصال کر رہی ہے۔واپڈا کی طرز پر ملازمین کو تنخوائوں کی ادائیگی کا انفراستکچر تشکیل دیا جائے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ہڑتال جاری رہے گی۔ عوام سول سوسائٹی کے چارٹر اا?ف ڈیمانڈ کے لئے اپنی ا?واز بلند کریں۔