احتساب عدالت کوئٹہ میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس

مرکزی ملزم سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہوئے نیب کے تفتیشی آفیسر کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار

جمعہ مئی 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس میں کیس کے مرکزی ملزم سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہوئے نیب کے تفتیشی آفیسر کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار کیا گیا استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں ژوب میرعلی خیل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی کیس کے مرکزی ملزم سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہوئے کیس میں نامزد دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے نیب کے تفتیشی آفیسر کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار کیاآئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی آفیسر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم سماعت کے دوران دو گواہان عدالت میں پیش ہوئے وکلا ء صفائی کی عدم حاضری کے باعث گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی عدالت نے کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔