احتساب عدالت کوئٹہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیس کی سماعت

سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے

جمعہ 25 مئی 2018 19:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون منورشاہوانی کی عدالت میں اختیارات کاناجائز استعمال کیس میں سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران دو گواہان عدالت میں پیش ہوئے وکلاء صفائی کی عدم پیشی پر گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے عدالت نے کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :