وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سرگرم

سادہ لوح شہریوں سے ساڑھے آٹھ کروڑ سے ذائدلے کر فرار ہو گئے

جمعہ 25 مئی 2018 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سرگرم سادہ لوح شہریوں سے ساڑھے آٹھ کروڑ سے ذائدلے کر فرار ہو گئے تاہم وفاقی پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدعی کلیم نے تھانہ مارگلہ پولیس کو بتایا کہ ملزم محبور اختر نے اسے رمین لین دین کے سلسلہ میں 5کروڑ کا چیک دیا تھا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

مدعی سجاحت علی نے تھانہ آبپارہ پولیس کو بتایا کہ ملزم احتشام نے اسے ادھار واپسی کے سلسلہ میں 65لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔خالد لطیف نے کوہسار پولیس کو بتا یا کہ ملزم محمد نوران نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ایک کروڑ 85لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔محمد اکرم نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد ریاض نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 6لاکھ 40ہزار کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مدعیہ(ش) نے رمنا پولیس کو بتایا کہ ملزم ڈاکٹر مزمل مغل نے اسے نوکری کا جھانسا دے کر اس سے رقم بٹور لی اور اسے رقم واپسی کیلئے 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔مدعی محمد بشیر نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد اسلم نے اسے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں 95لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔مدعی سعید اختر نے تھانہ رمنا پولیس کو بتایا کہ ملزم آصف عزیز نے اسے پلاٹ کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔وفاقی پولیس نے تمام درخواست کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے تاہم تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :