الیکشن 2018ء کے نتائج قوم کی ترجیحات کا واضح اعلان ہوگا ، حمزہ شہباز شریف

جمعہ مئی 19:56

الیکشن 2018ء کے نتائج قوم کی ترجیحات کا واضح اعلان ہوگا ، حمزہ شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء کے نتائج قوم کی ترجیحات کا واضح اعلان ہوگا لہٰذا پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو انتخابات میں اترنے کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھنا چاہئے اور اس سلسلے میں کارکنان اپنی اپنی سطح پر بھی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دیگی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کر کے عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جو ناقابل معافی ہے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے سابقہ کاموں کی بنیاد پر الیکشن میں اترے گی اور ورکروں کی محنت و طاقت سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔