لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے مجموعی طور پر اٹھارہ پروازیں متاثر

جمعہ 25 مئی 2018 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے مجموعی طور پر اٹھارہ پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے نو پروازوں کو منسوخ کر دیاگیا جبکہ باقی نو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے سے ان پروازوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :