کوئی شک نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی، چوہدری نثار علی خان

جمعہ 25 مئی 2018 19:56

کوئی شک نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔ تصدق حسین جیلانی پہلی ترجیح نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تقریباً سارے ممبران قومی اسمبلی ان کے موقف کے حامی ہیں۔

ایکس وال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ میرے موقف کو بروقت پذیرائی مل رہی ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ کوئی اس موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی موجود ہونا چاہیے۔ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں وہ چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن مین سے 2 قومی اسمبلی جبکہ 2 صوبائی اسمنوبلی کے حلقے ہوں گے۔