اگلے عام انتخابات کے منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، چیف الیکشن کمشنر

جمعہ 25 مئی 2018 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کہاہے کہ اگلے عام انتخابات کے منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلے میں تمام پولنگ عملے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ا لیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران ، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کو ایڈیشنل سیکرٹری نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابا ت میں استعمال ہونے والا بیشتر انتخابی مواد کی ترسیل مکمل کر لی گئی اور پولنگ عملے کی تربیت جاری ہے انہوں نے کمیشن کو یہ بھی بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے اور ریٹرننگ افسران کی تربیت یکم جون 2018 تک مکمل کر لی جائے گی اس کے علاوہ پریذائنڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائنڈنگ افسران کی تربیت کا عمل 25 جون سے شروع ہوگا اور 15 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ تربیت کے عمل کو انتہائی اعلی معیار پر رکھا جائے اور اس حوالے سے تمام صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں انہوںنے کہاکہ ملک کے عوام اور سیاسی جماعتوں کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ اگلے عام انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنائیں اس موقع پر کمیشن نے انتخابات کے لئے اب تک کی تیاریوں پر اطمیان کا اظہار کیا۔

۔۔۔اعجاز خان