سی ڈی اے ملازمین کو موجودہ بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالائونس کا اجراء سی ڈی اے مزدور یونین کی کاوشوں کا ثمر ہے

جمعہ مئی 20:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سی ڈی اے ملازمین کو موجودہ بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالائونس کا اجراء سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کی کاوشوں کا ثمر ہے، مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے دوران سی بی اے محنت کشوں کو عید الائونس ،،حج پالیسی، اپ گریڈیشن، ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، 20 فیصد سپیشل الائونس بمعہ بقایاجات، حافظ قرآن الائونس، پادری الائونس، اوجڑ ی الائونس، کول وہیٹ الائونس اورفائر ملازمین کی ڈبل تنخواہ سمیت جو مراعات دلوائیں ان کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین کے ترجمان اور انچارج میڈیا سیل احمد علی شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ موجودہ سی بی اے یونین جو چوہدری محمد یٰسین گروپ کے لگائے ہوئے پھلدار پودے کے ثمرات سے مستفید ہونا چاہتی ہے جبکہ ان کی چھ ماہ کی کارکردگی صفر ہے، سی ڈی اے ملازمین کو ڈبل تنخواہ سمیت دکھائے جانے والے سبز باغ سمیت کوئی بھی دعویٰ پورا نہ کر پائے۔

متعلقہ عنوان :