شہریوں کی جان و مال کاتحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائیگا، ڈی پی او صوابی

جمعہ مئی 19:28

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ،چند منٹوں کی تسکین کیلئے کسی کا ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیتا ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ایک اجلاس منعقد کیا ،جس میں تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور دیگر بیٹ افسران نے شرکت کی ،ڈی پی ا و سہیل خالد نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف مکمل طور پرپلان بناکر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصرز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ،بازاروں ،گلی اور رش والی جگہ پر مزید پولیس نفری تعینات کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ ہوائی فائرنگ کسی بھی معصوم انسانی جان کی ضیاع کا سبب بن سکتی ہے ،ہوائی فائرنگ قانوناً جرم ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی جاہلانہ طرز عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسے قبیح فعل کو روکا جا سکے ،ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دُکانداروں جو پٹاخوں سمیت دیگر بارودی مواد فروخت کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، ڈی پی او سہیل خالد نے عوام میں ہوائی فائرنگ کے خلاف شعور اُجاگر کرنے کیلئے ایس ایچ او ز کو اپنے اپنے علاقوں میں پمپلٹس، پینا فلیکس اوربینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی ۔