صوابی مردان روڈ پر موٹرسائیکلوں میں تصادم، باپ جاںبحق، بیٹی زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 19:28

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) صوابی مردان روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے مابین ٹکر سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کالوخان کے مطابق مردان صوابی روڈ پر کالوخان کے مقام پر دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں عرفان جاں بحق جبکہ ان کی کمسن بیٹی ثناء گل زخمی ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :