پولیس تھانہ چھوٹالاہور نے گاڑی سے چرس اور آئس برآمد کرلیا، پانچ افرادگرفتار

جمعہ 25 مئی 2018 19:28

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پولیس تھانہ چھوٹالاہور نے گاڑی سے چرس اور آئس برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او نورالامین خان نے صوابی جہانگیرہ روڈ پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک کار کو تلاشی کے عرض سے روکا ، دوران تلاشی کار کے دروازوں سے 4 کلوچرس اور 350 گرام آئس برآمد کرکے چھوٹا لاہور سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ۔