فلسطینی قوم ترک حکومت کی خدمات کا صلہ نہیں دے سکتی، خالد مشعل
طیب ایردوان نے فلسطینی قوم کیلئے مثالی خدمات انجام دی ہیں،قوم شہداء مرمرہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، تقریب سے خطاب
جمعہ 25 مئی 2018 19:31
(جاری ہے)
خالد مشعل نے کہا کہ 2010ء میں غزہ کیلئے امدادی قافلہ لے جاتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہدا مرمرہ کو فلسطینی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ترک صدر طیب ایردوان نے فلسطینیوں کی حمایت میں جو جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے وہ حاسدین کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔انہوں نے ترک قوم پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کی اس وقت تک مدد جاری رکھیں جب تک کہ فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتاجب تک القدس آزاد اور مسجد اقصیٰ صہیونی تسلط سے نکل نہیں آتی۔خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں کو تاریخ رسوا کرے گی اور جو فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرے گا اس کا نام تاریخ میں ہمیشہ چمکتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی میراث ہے اور یہ میراث ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی تاریخ کا بدترین جرم ہے مگر یہ جرم القدس کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ القدس عالم اسلام کا دارالحکومت ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ حق تمام طاقتوں پر بھاری ہے۔حماس رہنما نے کہا کہ فلسطین کا ایک ایک بچہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سیزیادہ فلسطین کے مستقبل کے بارے میں ادراک رکھتا ہے۔ صہیونی ریاست اپنی بقاء کیلئے امریکیوں سے مدد مانگتی ہے اور ہم اللہ سے مدد مانگتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.