سعد رفیق کا صحافیوں سے نیب میں اپنی دوبارہ طلبی کاسن کر حیرانی کا اظہار

وزیر ریلویز نے سیاسی سوالات کاجواب دینے سے گریزکیا

جمعہ 25 مئی 2018 20:16

سعد رفیق کا صحافیوں سے نیب میں اپنی دوبارہ طلبی کاسن کر حیرانی کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے نیب میں دوبارہ طلبی کا سن کر حیران رہ گئے ۔

(جاری ہے)

ایک صحافی نے سوال کیا کہ نیب آپ سے صرف ہائوسنگ سوسائٹی بارے پوچھ رہی ہے یا کچھ اور بھی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس صرف محکمہ ریلویز سے متعلقہ ہے آپ اس بارے مجھ سے کل پوچھ لیں ۔

ایک دوسرے صحافی نے سوال کیا نیب نے آپ کو دوبارہ 21جون کو طلب کیا ہے جس پر سعد رفیق نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اس طرح کا کوئی نوٹس نہیں ملا آپ سے سن رہا ہوں ۔پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے سیاسی سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور اپنی پریس کانفرنس کو محکمہ ریلویز کی پانچ سالوں کارکردگی سے آگاہ کرنے تک محدود رکھا ۔

متعلقہ عنوان :