مسلم لیگ (ن) نے درخواستیں جمع کرانیکی تاریخ میں 31مئی تک توسیع کر دی

جمعہ 25 مئی 2018 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدواروں سے 25مئی تک درخواستیں مانگی گئی تھیں تاہم خواہشمند امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث تاریخ میں 31مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔(ن) لیگ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اب تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند سینکڑوں امیدوار درخواستیں جمع کرا چکے ہیں ۔