حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری لاہوربورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس کیلئے اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ

جمعہ مئی 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ لاہور ڈاکٹر ریحانہ الیاس کو ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور پرفارمنس سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ انعام انہیں چیف سیکرٹری کی جانب سے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا۔۔ڈاکٹر ریحانہ الیاس تقریباً دوسال سے سیکرٹری لاہور بورڈ کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے لاہور بورڈ کے تعلیمی اہداف کے حصول میں معاونت کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارکردگی بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔