فاٹا بل کی منطوری کے حوالے سے تاریخی موومنٹ کو ضائع نہیں ہونے دینگے،اسدقیصر

کوشش کرینگے کہ دو تہائی اکثریت سے بل پاس ہو، اختلاف کرنا سب کا قانونی حق ہے ۔جے یو آئی سے اسمبلی میں آنے کی درخواست کرینگے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فاٹا بل کی منطوری کے حوالے سے تاریخی موومنٹ کو ضائع نہیں ہونے دینگے،کوشش کرینگے کہ دو تہائی اکثریت سے بل پاس ہو، اختلاف کرنا سب کا قانونی حق ہے ۔جے یو آئی سے اسمبلی میں آنے کی درخواست کرینگے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی میں کارپارکنگ کے افتتاح کے موقع پر اسپیکر اسد قیصر کاکہنا تھا کہ ریکارڈ قانون سازی کی،فاٹا کے انضمام کا تاریخی اقدام ہے،فاٹا کے عوام کے لیے یہ اقدام ایک تحفہ ہے،قومی مسئلے پر تمام پارٹیوں نے اچھا کردار ادا کیا،اسپیکرکے پی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوشش کرینگے کہ کے پی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے بل پاس ہو،ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرکے رابطے ہو رہے ہیںامید ہے کے دونوں متفق ہوجائینگے