Live Updates

فاٹا انضمام قبائلی عوام کی رائے کو پاوں تلے روند دیا گیا،مولانا گل نصیب

صوبائی حکومت کو پانچ سال کی کرپشن کا جواب دینا ہوگا، انتخابی مہم کے دروان تحریک انصاف کی کرپشن سے قوم کو آگاہ کریںگے، ساڑھے چار سال دھرنوں اور ناچ گانے کی سیاست کرنے والوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کو 375ارب کو مقروض کردیا،صوبائی صدر ایم ایم اے

جمعہ 25 مئی 2018 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) فاٹا انضمام قبائلی عوام کی رائے کو پاوں تلے روند دیا گیا، صوبائی حکومت کو پانچ سال کی کرپشن کا جواب دینا ہوگا، انتخابی مہم کے دروان تحریک انصاف کی کرپشن سے قوم کو آگاہ کریںگے، ساڑھے چار سال دھرنوں اور ناچ گانے کی سیاست کرنے والوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کو 375ارب کو مقروض کردیا، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام اور ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان نے صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان مولانا عطاء الحق درویش ، مولانا رفیع اللہ قاسمی اور عبدالجلیل جان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،انھوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام 150سالہ تاریخ کو ایک بار پھر دہرایا گیا ایف سی آر کے نفاذ کے وقت فاٹا کے عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا اور آج علیحدہ صوبہ کے مطالبہ کرنے والے قبائیلوں پر ایکبار پھر امریکی ایجنڈا مسلط کیا گیا اور قبائل کی رائے کو پاو،ْں تلے روند دیا گیا، قبائل کی شناخت ختم کر دی سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کو مشکوک بنا دیا گیا اور 375ارب روپے میں ڈوبے ہوئے صوبہ کے ساتھ مرج کرکے قبائل عوام کو ناکارہ گناہوں کی دلدل میں پھنسا دیا گیا، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کریں ، تحریک انصاف اپنے تمام وعدوں سے منحرف ہو چکی ہے، صوبائی حکوت کو 5سالہ کرپشن کا حساب دینا ہوگا،قوم کا تحریک انصاف کے و زراء کی کرپشن سے آگاہ کرینگے، انھوں نے کہا کہ 4سال دھرنوں اور ناچ گانوں کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو 375 ارب روپے کا مقروض کر دیا ہے،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات