خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اورپرائیویٹ کالجوں کے لئے سال 2018-19 کے لئے تعطیلات کے شیڈول کااعلان کردیا

جمعہ 25 مئی 2018 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) محکمہ اعلیٰ تعلیم ،آرکائیوز ولائبریری حکومت خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری اورپرائیویٹ کالجوں کے لئے سال 2018-19 کے لئے تعطیلات کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائیرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 15 اگست 2018 تک ،سردیوں کی تعطیلات 25 دسمبر2018 سے 31 دسمبر2018 تک اور موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل سے 8 اپریل 2019 تک ہونگیں ۔اسی طرح پہاڑی / برف باری والے علاقوں میںگرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 29 جولائی 2018 تک ،سردیوں کی تعطیلات 26 دسمبر 2018 سے 24 فروری2019 تک اور موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل سے 8 اپریل 2019 تک ہونگی۔