کراچی ، مومن آباد پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ ذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اورنگی ٹاؤن میں پھر ایک بچی درندگی کا نشانہ بن گئی ،، مومن آباد پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ ذیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مومن آباد کی حدود اورنگی ٹاؤن میں 7 سالہ مہوش بتول کو ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم 17 سالہ حاشر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،ایس ایچ او شعیب قریشی کے مطابق مہوش بتول کو 22 مئی کو ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ملزم نے بچی کو دھمکی دی تھی اگر کسی کو بتایا تو پانی کے ٹینک میں پھینک دے گا ۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ بچی نے ملزم کا نام بتایا اور تصویر دکھانے پر ملزم کی شناخت بھی کی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،، بچی کی میڈیکل رپورٹ میں ذیادتی ثابت ہو چکی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم حاشر کو مدرسے میں معلم کی غیر حاضری میں مدرسے کی ذمہ داری سونپی جاتی تھی ،، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :