ملاقات منسوخی کے باوجود شمالی کوریا امریکا سے بات چیت کے لئے تیار

جمعہ 25 مئی 2018 20:19

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) ٹرمپ اور جان ملاقات منسوخی کے باوجود شمالی کوریا امریکا سے بات چیت کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی مجوزہ ملاقات کی منسوخی کے باوجود پیونگ یانگ امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ شمالی کوریا کے مطابق پیونگ یانگ حکومت اپنے جوہری پروگرام کے معاملے میں ٹرمپ فارمولے کی امید رکھتی ہے۔ جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مراسلے کے ذریعے کم جونگ ان کے ساتھ مجوزہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :