سعودی عرب،گرفتار 11 سماجی کارکنان میں سے چوتھی کارکن رہا

مذکورہ خواتین ملک میں جنسی عدم مساوات کے خلاف احتجاج میں شامل تھیں

جمعہ 25 مئی 2018 20:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سعودی عرب میں گرفتار 11 سماجی کارکنان میں سے چوتھی کارکن کو رہا کر دیا گیا،خواتین ملک میں جنسی عدم مساوات کے خلاف احتجاج میں شامل تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے گزشتہ ہفتے گرفتار کی گئیں گیارہ سماجی کارکن خواتین میں سے ایک اور خاتون کو رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خواتین ملک میں جنسی عدم مساوات کے خلاف احتجاج میں شامل تھیں۔

ان سماجی کارکنان نے سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ ہونے پر بھی شدید احتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں آئندہ ماہ سے خواتین کو ڈرائیونگ کی باقاعدہ اجازت دی جا رہی ہے۔ وعلی الشبر نامی خاتون کی رہائی کی تصدیق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کر دی ہے، تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اس خاتون کو کن شرائط پر رہا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :