امریکہ، فائرنگ واقعات میں اضافہ،ریستوران میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،2خواتین سمیت 4افرادزخمی

جمعہ مئی 20:24

امریکہ، فائرنگ واقعات میں اضافہ،ریستوران میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،2خواتین ..
اوکلوہاما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) امریکہ میں فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، ایک پستول بردار شخص نے ریستوران میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور 2خواتین سمیت 4افراد کو زخمی کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر اکلوہاما میں ایک پستول بردار شخص نے ایک ریستوران میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں ریستوران میں موجود دو افراد زخمی ہو گئے، جب کہ اس مسلح شخص کو ایک دوسرے شہری نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں دو خواتین زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی جان خطرے میں نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد یہ حملہ آور ریستوران سے نکلا تو ہینڈ گن کے حامل ایک دوسرے شہری نے اسے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔