لیبیا، بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا،12افراد جاں بحق،25 زخمی

جمعہ 25 مئی 2018 20:24

تریپولی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) لیبیا میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق اور25 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کے ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے ملک کے مشرقی علاقے بنغازی کے مرکز میں واقع جمال عبدالناصر شاہراہ پر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے ہلاک وزخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق دھماکا چند لمحے قبل ہوا، جہاں رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بنغازی کار بم دھماکے میں ابتدائی طور پر بچوں سمیت 12افراد کے جاں بحق جبکہ25 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔