عدالت العالیہ میں ججز کی تعیناتیوں سے عوام کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی‘حکومت آزاد کشمیر

کی طرف سے عدالت العالیہ میں انتہائی قابل ، محنتی اوربا صلاحیت جج صاحبان کی تعیناتی لائق تحسین اور نیک شگون ہے‘عدالت العالیہ میں میرٹ کے مطابق جج صاحبان کی تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کا سنٹرل بارایسوسی ایشن کی طرف سے عدالت العالیہ میں نوتعینات جسٹس صاحبان کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 20:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے کہا ہے کہ عدالت العالیہ میں ججز کی تعیناتیوں سے عوام الناس کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے عدالت العالیہ میں انتہائی قابل ، محنتی اوربا صلاحیت جج صاحبان کی تعیناتی لائق تحسین اور نیک شگون ہے۔

عدالت العالیہ میں میرٹ کے مطابق جج صاحبان کی تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل بارایسوسی ایشن کی طرف سے عدالت العالیہ میں نوتعینات جسٹس صاحبان کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔تقریب سے چیف جسٹس ہائی کورٹ ایم تبسم آفتاب علوی ،نو تعینات جسٹس صاحبان رضاعلی خان،راجہ سجاد احمد خان،سردار اعجاز خان،چوہدری خالد یوسف ،چوہدری منیر احمد،وائس چیئرمین سنٹرل بار چوہدری شوکت عزیز،صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن مقبول الرحمن عباسی ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن ایس،ایم ابرار ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں جسٹس غلام مصطفیٰ مغل،جسٹس راجہ سعید اکرم ،چیئرمین سروس ٹریبونل خواجہ محمد نسیم ،جسٹس صداقت حسین راجہ،جسٹس اظہر سلیم بابر،ممبران سروس ٹریبونل منظور حسین راجہ،میر تنیویر حسین،راجہ شیراز کیانی کے علاوہ سنیئر قانون دان عبدالرشید عباسی،خواجہ فاروق احمد،راجہ ابرارحسین و دیگر ممبران سنٹرل بارایسوسی ایشن نے کثیر تعداد میں شرکت کی،چیف جسٹس آزاد کشمیر نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ ایک عرصہ سے عدالت العالیہ میں مقدمات التواء کا شکار رہے جس سے عام آدمی کو انصاف کی بروقت فراہمی میں رکاوٹیں تھی اب اعلیٰ عدلیہ میں انتہائی قابل پروفیشنل ججز کی تعیناتی اچھا اضافہ ہے امید ہے کہ نو تعینات ججز صاحبان انصاف کی فراہمی میں اپنا اہم کر دار ادا کرینے نو تعینات ججز کو چیف جسٹس نے تحفتاً قرآن کریم کے پانچ نسخے دیے گئے ،اس موقع پر چیف جسٹس عدالت العالیہ ایم تبسم آفتاب علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت العالیہ میں 11ہزار سے مقدمات التواء میں تھے اب نو تعینات ججززیر التواء مقدمات کو جلد یکسو کر لینگے ،نو تعینات ججز عدالت العالیہ میں خوبصورت اضافہ ہے جو لائق ،محنتی،اور قابل فرض شناس افراد ہیں۔

رمضان المبارک میں ان کی تعیناتی ایک آزمائش ہے اللہ پاک آپ سے کوئی بڑاکام لینا چاہتے ہیں چیف جسٹس عدالت العالیہ نے فاضل ججز صاحبان عدالت العالیہ اور لوئر جوڈیشری کے لیے بھی تعریفی کلمات کہے سنٹرل بار ایسوی ایشن کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ،تقریب سے نوتعینات ججز صاحبان نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ،میرٹ و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا اہم مثبت کردار ادا کریں گے منصب کے عہدے پر فائز کسی آزمائش سے کم نہیں اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں اس آزمائش میں سرخرو کرے ہم سنٹرل بار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کے انہوں نے ہمارا اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا انعقاد کیا،اس موقع پر وائس چئیر مین بار کونسل چوہدری شوکت عزیز نے نو منتخب ججز کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کیا ،صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن مقبول الرحمن عباسی نے کہا کہ بینچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے مضبوط بار ،مضبوط بینچ کی علامت ہوتی ہے،بارایسوسی ایشن سے ہی اعلیٰ عدلیہ میں تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے اس لیے جہا بینچ کا تقدس،عزت،احترام بار ممبران پر لازم ہے اسی طرح بار ممبران کی عزت نفس کا خیال رکھا جانا بھی وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے بار ایسوسی ایشن ایس ،ایم ابرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا نظام عدلات جس قدر مضبوط ہوگا اس قدر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے جس کے لیے عدل ہوتا ہوا نظر آنا بھی چائیے تاکہ کے ریاست کے اندر قانون کی بالادستی قائم ہو سکے انہوںنے نو تعینات ججز کو مبارکباد اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔