تحصیلدار مظفرآباد کے پولیس کے ہمراہ مختلف بازاروں ‘مٹن مارکیٹ اور سبزی فروٹ منڈی میں چھاپے

گراں فروشی کرنے والے درجنوں دکاندار گرفتار ‘متعدد کو وارننگ ‘ریٹ لسٹوں کو دوکان کے سامنے آویزاں کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 مئی 2018 20:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد مجسٹریٹ درج اول حماد بشیر کی ایس ایچ او تھانہ سٹی سید شجاع گیلانی ماور ایس ایچ او تھانہ صدر راشد حبیب کے ہمراہ مختلف بازاروں مٹن مارکیٹ اور سبزی فروٹ منڈی میں چھاپے ۔گراں فروشی کرنے والے درجنوں دکاندار گرفتار ۔

متعدد کو وارننگ ۔ریٹ لسٹوں کو دوکان کے سامنے آویزاں کرنے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے ہمراہ نفری پولیس تھانہ سٹی تھانہ صدر مٹن مارکیٹ اور سبزی منڈی میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کیں اور بازاروں کے معائنہ کے دوران تحصیلدار مظفرآباد نے ریٹ لسٹ سے ہٹ کر فروخت کرنے والے والے دکانداروں اور دکانوں کے سامنے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے کیے اور درجنوں دکانداروں کو گرفتار کر کے تھانوں میں بھیجوایا ۔

(جاری ہے)

حماد بشیر نے چھاپے کے دوران تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا اور تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کی جائیں ۔غیر معیاری اشیاء کو تلف کر دیا جائے ۔ریٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔