رکن اسمبلی فائزہ احسن نے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر محلہ اپر پلیٹ کی گلی و سڑک کی تعمیر مکمل کروادی

جمعہ 25 مئی 2018 20:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) رکن قانون ساز اسمبلی فائزہ احسن چوہدری نے محلہ اپر پلیٹ کے عوام کا 32سالہ دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ۔محلہ اپر پلیٹ کی گلی و سڑک کی تعمیر مکمل کروادی ۔ اہل محلہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ممبر اسمبلی فائزہ احسن چوہدری کو خراج تحسین پہلی بار اپر پلیٹ محلہ کی گلیاں اور سڑک پختہ کی گئیں جو عرصہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھیں ۔

محلہ اپر پلیٹ کے رہائشیوں خواجہ عارف لون ،خواجہ اعجاز زرگر،ہارون شیخ ،احتشام قریشی ،اعجاز راجپوت ،محسن گنائی ،خواجہ شفیق نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ گزشتہ بتیس سال سے محلہ اپر پلیٹ کی سڑکیں اور گلیاں خستہ حالی کا شکار تھیں ۔اہل محلہ نے متعدد بار ذمہ داران کے نوٹس میں لایا مگر کسی حکومت نے اس طرف کوئی توجہ نہیں ۔

(جاری ہے)

سیوریج نہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔

اہل محلہ کی توجہ دلانے پر ایم ایل اے فائزہ احسن چوہدری نے محلہ اپر پلیٹ کی سڑک گلیوں کی پختگی اور سیوریج لائنوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اور مزید کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ فائزہ احسن چوہدری نے ایم ایل اے فنڈز سے شہر بھر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا ہے ۔بالخصوص ہماری وارڈ پر خصوصی توجہ دین ۔انہوں نے کہا کہ فائزہ احسن چوہدری نے شہر کی تمام وارڈ میں تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :