ٹریفک پولیس مظفرآباد کو ٹکٹنگ میں 5فیصد کمیشن سے محروم کر دیا گیا

جمعہ مئی 20:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ٹریفک پولیس مظفرآباد کو ٹکٹنگ میں 5فیصد کمیشن سے محروم کر دیا گیا ۔ٹریفک اہلکاروں میں مایوسی چھا گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس مظفرآباد کی طرف سے کیے جانے والے چالان میں پانچ فیصد کمیشن مقرر تھا جو باقاعدگی سے انہیں مل رہا تھا مگر گزشتہ دو ماہ سے یہ پانچ فیصد کمیشن بھی بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس اہلکاروں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔

دوسری طرف پنجاب میں ٹریفک پولیس کو ٹکٹنگ میں 25فیصد کمیشن دیا جاتا ہے ۔مگر آزادکشمیر ٹریفک پولیس اس سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے ۔جو ٹریفک اہلکاران کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹکٹنگ چالان میں ٹریفک پولیس کا پانچ فیصد کمیشن نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ اس میں پنجاب طرز پر اضافہ کر کے 25فیصد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :