ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کی زیر صدارت میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 25 مئی 2018 20:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) نظامت اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر مظفرآباد میں ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم انیمل ہیلتھ ڈاکٹر طالب حسین ناظم لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان ،ڈاکٹر عدنان ،رشید ملک ،ڈاکٹر طارق کیانی ،ڈاکٹر شاہد احمد ،ڈاکٹر راجہ دلپذیر خان ،ڈاکٹر محمد عارف،ڈاکٹر شاہد احمد شیخ ،راجہ نصر اقبال خان اور محکمہ لائیو سٹاک کے دیگر آفیسران اور عملہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید آصف حسین شاہ کے بڑے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :