ڈی ایف سی کھوئی رٹہ کا تبادلہ ہوتے ہی منشیات فروشوں کا جشن ‘منشیات فروشوں نے خوشی میں تقریبات کا انعقاد

جمعہ 25 مئی 2018 20:25

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) ڈی ایف سی کھوئی رٹہ کا تبادلہ ہوتے ہی کھوئی رٹہ میں منشیات فروشوں کا جشن ‘منشیات فروشوں نے خوشی میں تقریبات کا انعقاد کیا میرج بم اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا سب سے بڑی تقریبات بنڈلی ، دھناں ، سیری ، بھروٹ گالہ میں ہوئیں منشیات فروش ٹن ہو کر رقص بھی کرتے رہے تقریبات کا آغاز 9 بجے رات شروع ہوا رات گئے تک جاری رہا تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ڈی ایف سی راجہ اخمل جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا تھا اور اپنی تعیناتی کے دوران بیشمار بڑی بڑی کاروائیاں کیں جس میں بڑے مگر مچھوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا کئی کلو چرس ، بھاری مقدار میں شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے بڑی کارائیوں کی پاداش میں باصلاحیت نوجوان کا کھوئی رٹہ تھانہ سے تبادلہ کر دیا گیا ادھر متحرک نوجوان کا تبادلہ ہوتے ہی کھوئی رٹہ میں منشیات فروشوں نے جشن اور تقریبات کا اہتمام کیا جس میں علاقہ بھر سے منشیات فروشوں نے شرکت کی خوشی میں ٹن ہو کر رقص کرتے رہے اور نئے تعینات ہونے والے ڈی ایف سی راجہ خضر حیات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ذرائع کے مطابق جشن و تقریبات کا اہتمام بنڈلی اور منجوال کے مقام پر ہوا جو رات9 بجے شروع ہوا اور رات گئے تک جاری رہا ۔