Live Updates

نواز ، زرداری مک مکا کو عوام نے مسترد کر دیا ‘مستقبل عمرا ن خان کا ہے ‘پیپلز پارٹی پاکستان میں اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ‘ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اسد ہاشمی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 25 مئی 2018 20:26

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) نواز ، زرداری مک مکا کو عوام نے مسترد کر دیا ‘مستقبل عمرا ن خان کا ہے پیپلز پارٹی پاکستان میں اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ‘آزاد کشمیر میں تحریک انصاف بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے آزاد خطہ کے عوام میں آزاد خطہ سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لیے تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اسد ہاشمی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اقتدار کے پہلے 100 دن کا ایجنڈا دے کر پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کو امید کی کرن دی ہے عمران خان نے ٹیکس اصلاحات بے گھر افراد کے لیے گھروں کی تعمیر ساحت کے لیے فروغ ، ریاستی ادارے ، اسٹیل مل و پی آئی اے اور دوسرے اداروں کی تعمیر نو جو ڈیشنل ریفارمرز سیاست کے پاک ادارے ، فاٹا کا کے پی کے میں انضمام ، انتظامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب کا قیام ، بے روزگاری کم کرنے کے لیے ایک کروڑ افراد کے لیے ملازمتیں زراعت ، تعلیم ، صحت اور دوسرے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں یہ وہ اقدام ہیں جن پر عملدرآمد سے پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو جائے گاپاکستان سے غربت ، افلاس ، کرپشن ، رشوت ، بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا عمران خان کے انقلابی منشور کے باعث پاکستان تحریک انصاف چاروں صوبوں اور مرکز میں مضبوط اور طاقتور حکومت بنائے گی اور آزاد کشمیر میں بھی کرپٹ حکومت کو چلتا کر کے دم لے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات