عام انتخابات میں اب دھاندلی نہیں ہوگی

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے نتائج کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

جمعہ مئی 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) عام انتخابات مین دھاندلی اب نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے نتائج کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی، الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کو موثر اور بہتر بنانے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم 2013 میں شروع کیا تھا لیکن معتدد وجوہات کی بنا پر اس سسٹم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، الیکشن کمیشن کے مطابق ناکامی پولنگ عملے کی مناسب ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی، اب آر ایم ایس سسٹم میں بہتری آگئی ہے ذرائع کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا مین مرکز الیکشن کمیشن آف پاکستان ہوگا، ضلعی سطح پر بھی آر ایم ایس کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، ریکارڈ میں پولنگ اسٹیشنوں کی نقشے کے ساتھ تعداد، امیدواروں، ووٹرز کی تعداد، فارم 47، 48 اور 49 اکٹھے کیے جائیں گے، ریٹرننگ افسر تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج رات 2 بجے تک دینے کا پابند ہوگاالیکشن کے حتمی نتائج اڑتالیس گھنٹوں کے اندر جاری کیے جائیں گے، ریٹرننگ افسر کے دستخط شدہ فارم 47 بذریعہ فیکس الیکشن کمیشن آف پاکستان بھجوائے جائیں گے۔