یورپی یونین فلسطین میں این جی اوز کی امداد بند کرے،اسرائیل کا پر زور مطالبہ

عسکری تنظیموں کی امداد یورپی پالیسیوں کی خلاف ورزی،اسرائیل مخالف تنظیموں کی یورپی یونین مالی معاون

جمعہ 25 مئی 2018 20:40

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) اسرائیل نے یورپی یونین سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطین میں این جی اوز کی امداد بند کرے،عسکریتنظیموں کی مالی امداد یورپی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے،اسرائیل مخالف متعدد غیرسرکاری تنظیمیں یورپی یونین سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں اور یورپی شہریوں کی ایک درجن سے زائد غیرسرکاری تنظیموں کی مدد بند کی جائے۔

اسرائیلی بیان کے مطابق ان تنظیموں کی مالی امداد یورپی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کی اسٹریٹیجک امور کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق متعدد غیرسرکاری تنظیمیں یورپی یونین سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں، جب کہ ان کے اقدامات اسرائیل کے خلاف ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا سرمایہ ان تنظیموں تک بھی پہنچ رہا ہے، جو عسکریت پسندوں کے ساتھ روابطہ کی حامل ہیں۔