بیجنگ،10 ہزار افراد کی 2 روزہ اسپارٹن ریس اختتام پذیر

نوجوانوں نے 20مختلف رکاوٹوںاور مشکلات سے بھرا 11میل کا فاصلہ طے کیا

جمعہ 25 مئی 2018 20:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء)چینی دارالحکومت بیجنگ میں10 ہزار افراد کی 2 روزہ اسپارٹن ریس اختتام پذیر ہو گئیں،نوجوانوں نے 20مختلف رکاوٹوںاور مشکلات سے بھرا 11میل کا فاصلہ طے کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں 2روزہ اسپارٹن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10ہزار سے زائد مردوں، خواتین اور نوجوانوں نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا11میل کا فاصلہ طے کیا۔

اس ریس میں حصہ لینے والے شرکا کوجہاں کیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ، برقی اور خار دار تاروں،چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت کم و بیش20مشکلات عبور کرنا تھیں۔سب سے پہلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ طے کرنے والی ٹیم کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔