12رمضان المبارک،سورج عین کعبہ کے متوازی ہو گا،ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر

جمعہ 25 مئی 2018 20:59

12رمضان المبارک،سورج عین کعبہ کے متوازی ہو گا،ماہر فلکیات انجینئر ماجد ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء)ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر کا کہنا ہے کہ12رمضان المبارک بروز پیر سورج عین کعبہ کے متوازی ہو گا،کعبة اللہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا،کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر کا کہنا ہے کہ 12 رمضان بروز پیر سورج عین کعبہ کے متوازی آجائے گا جس سے کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا ۔

سبق نیوز نے ماہرفلکیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 28مئی کو دوپہر 12بج کر 18 منٹ پر سورج عین کعبہ شریف کے اوپر ہو گا ۔ یہ منظر امسال کا پہلا منظر ہو گا جس سے بغیر کسی قطب نما کے کعبہ کی سمت باآسانی معلوم کی جاسکتی ہے ۔ زمانہ قدیم میں اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے لوگ کعبہ کی سمت کا تعین کیاکرتے تھے ۔