میکونو طوفان،330 کلو میٹر دور صلالہ ایئر پورٹ بند،شہریوں کا انخلاء

سالانہ امتحانات ملتوی ،اسکولز ہنگامی مراکز میں تبدیل ، عمان شہری انتظامیہ

جمعہ 25 مئی 2018 20:59

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) بحیرہ عرب میں اٹھنے والے میکونو طوفان سے خوفزدہ ہو کر330 کلو میٹر دور صلالہ ایئر پورٹ بند اور شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ،تمام اسکولوں میں سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ،اسکولز ہنگامی مراکز میں تبدیل کر دئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان میکونو صلالہ سے 330کلو میٹر دور ہے۔

عصر تک طوفان ساحل سے ٹکرائے گا۔

(جاری ہے)

عمان کے امدادی اداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ظفار کو رہائشیوں سے خالی کروالیا ہے جبکہ صلالہ میں سلطان قابوس اسپتال کے تمام مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔ عمان کی شہری ہوابازی کے ادارے نے صلالہ ایئرپورٹ بند کردیا ہے جبکہ صلالہ آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں میں منتقل کردیا ہے۔ موسمی تغیر کی وجہ سے ظفار کمشنری کے تمام اسکولوں میں سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ بعض اسکولوں کی عمارتوں کو ہنگامی مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :