شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلیں گے

ایونٹ 18جولائی سے 15جون تک شیڈول، سمتھ، گیل، ملر، رسل اور سنیل نارائن سمیت متعدد سٹار شامل

جمعہ 25 مئی 2018 20:59

شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شریک ہوں گے۔ ایونٹ کے مقابلے 18جولائی سے 15جون تک شیڈول کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ لیگ میں اسٹیون سمتھ، کرس گیل، ڈیوڈ ملر،آندرے رسل اور سنیل نارائن سمیت متعدد سٹار کرکٹرز بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ یاد رہے کہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب صرف لیگز میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ پی ایس ایل تھری کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور فٹنس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔